جموں، 20؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )نیشنل پیتھرس پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے پارٹی کے چیئرمین ہرشدیوسنگھ کی صدارت میں جنتر منتر پر آج جموں و کشمیر میں فوری طور پر بی جے پی۔پی ڈی پی حکومت کو تحلیل کر کے گورنر راج نافذ کر نے کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔ پنتھرس پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے آج جنتر منتر پر مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، آج 12 دن سے ریاست کے حالات خراب ہیں۔ خبروں کی بنیاد پر 40 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں اور اب بھی حالات قابو سے باہر ہیں۔ علیحدگی پسندوں نے22 تاریخ تک بند کی اپیل کررکھی ہے۔ جموں و کشمیر کا اثر پورے ہندوستان پر پڑ رہا ہے، جس کے پیش نظر قومی مفاد اور عوامی مفاد میں گورنر راج نافذ کرکے صورتحال پر کو قابو میں کیا جانا چاہئے اور تمام علیحدگی پسند رہنماؤں کو جیل میں بند کر دینا چاہئے جو ہندوستان کے خلاف سازش کرکے کشمیر سے کنیا کماری تک افراتفری پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ پنتھرس سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ ایک ہی بات کہتے آئے ہیں کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ایک جھنڈا ایک آئین نافذ کرنے کے لئے فوری طور پر دفعہ ۔370 میں ترمیم کی جائے، ہندوستانی پارلیمنٹ کو جموں و کشمیر کے لئے قانون بنانے کا حق ہونا چاہئے۔آج کے مظاہرے میں جناب ہرشدیوسنگھ، جناب یشپال کنڈل، جناب بلونت سنگھ منکوٹیا، راجیو جولی کھوسلا، رومیش کھجوریہ، اجیت سنگھ، محمد رفیع، گگن پرتاپ سنگھ،سردار پرمجیت سنگھ، سوامی اوم جی وغیرہ شامل تھے۔